لاہور (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ 23مارچ1940ءکو لاہور میں پاکستان کے قیام کیلئے قراداد ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب کسی مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مصمم ارادہ کر لیا جائے اور محنت اور لگن سے اسے حاصل کرنے کی جستجو کی جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں اس عظیم جدوجہداور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کئے جانے والے ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ نہ صرف ہماری آنے والی نسلوں بلکہ پوری دنیا کی بہتری میں پاکستان ایک نمایاں کردار ادا کر سکے۔
یوم پاکستان کی قراداد ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے:گورنر پنجاب



















