اسلام آباد ،کراچی ،لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار) ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراو¿نڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراءاور مسلح افواج کے سربراہ بھی شریک ہوئے،یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کےساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نے سلامی پیش کی، مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے کےلئے عوام کی بڑی تعداد بھی شکر پڑیاں گراو¿نڈ میں موجود رہی،مرکزی پریڈ میں مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، چین اور دوست ملک آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شامل ہوئے،صبح سویرے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراو¿نڈ میں پاکستان رینجرز کے دستوں نے رینجرز ایگزی بیشن ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا، ڈرل کے دوران رینجرز کے دستوں نے ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو شاندار انداز میں شرکاءکے سامنے پیش کیا،آرمی سکول آف میوزک کے دستے نے بھی سولو ڈرم کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں پر سحرطاری کر دیا،صدر مملکت آصف علی زداری نے مسلح افواج کی مشترکہ مرکزی پریڈ کا معائنہ کیا،سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود بھی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے،مسلح افواج کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے، پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر شامل تھے، فلائی پاسٹ میں ونگ کمانڈر حسن صدیقی کی قیادت میں ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ کیا،فلائی پاسٹ میں ایف 7 پی جی چیتا اور جے 10 سی، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون تھرٹی، جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا،یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراو¿نڈ میں بانی پاکستان قائداعظم اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویروں کے بل بورڈز نصب کیے گئے اور گراو¿نڈ کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا،یوم پاکستان کی پریڈ میں گلگت بلتستان سکاو¿ٹس، چین اور آذربائیجان کے دستے بھی شامل ہوئے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ تھے،یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، ایئر وائس مارشل طارق محمود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں،یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب ہوئیں ، تعلیم ، صحت ،کھیل ، فن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیازسے نوازا گیا،ادھر صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا، ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازنے کی تقریب ہوئی،تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کےلئے اعزازات کا اعلان کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائیگا۔دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہوں کو سلام اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور امن کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، آج کا دن ہمارے لئے قومی اہمیت کا حامل ہے، آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا، قائد اعظم کی قیادت میں 7 سال بعد ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کی، پاکستانی قوم قیام پاکستان سے اب تک مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے،صدر مملکت نے کہاآج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، ہم نے بہت مشکلات کے باوجود دفاعی، صنعتی، ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیںاس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی پیغام دیتے ہوئے کہا 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، 1940 میں اسی دن قرار داد لاہور کے ذریعے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا، لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنےکا فیصلہ کیا اور ہمارے آباو¿ اجداد نے پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، پاکستان بنا تو نئی ریاست کو بے پناہ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، سماجی، اقتصادی ڈھانچے، ریاستی اداروں کی تشکیل اور مہاجرین کی آبادکاری بڑے چیلنج تھے، نئی ریاست کو انتہائی کم وسائل کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنا پڑا، قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد جمہوری ریاست کی بنیاد رکھی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے سربراہوں نے اپنے پیغام میں کہا یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو ایک الگ وطن کیلئے کی گئی تھیں، یہ دن ہمارے آباو¿ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی بھی یاد دلاتا ہے، ہمارے آباو¿ اجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال جدوجہد کی،فوجی سربراہوں نے کہا آج مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو فاشٹ حکمرانوں کے ظلم کا سامنا ہے، یہ ظلم و بربریت ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کا احساس دلاتا ہے، آج ہم اس آزاد فضاو¿ں میں خوش اور اپنی آزادی کا احترام کر رہے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج وطن کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور پاکستانی پرچم کو ہر قیمت پر سر بلند رکھیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے تعمیر پاکستان کےلئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام و ترقی کےلئے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہو گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے یوم پاکستان ملک کے بانیان کی جدجہد کو اور ترقی کی جانب اجتماعی سفر کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم قرارداد پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا آج کے دن قوم اپنے بانی اجداد کی دور اندیشی، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے 23 مارچ 1940 کو آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا ہے پاکستان کا قیام بلاشبہ طویل جدوجہد،انتھک محنت اورقربانیوں کا ثمرہے، مملکت خداداد کی بقاءوسلامتی اوراس کے استحکام میں اپنا کردارادا کریں۔
یوم پاکستان، دفاعی طاقت کا مظاہرہ،دشمن پر دھاک بٹھا دی، طیاروں کی گھن گرج،شاندار فلائی پاسٹ

















