جنیوا :(مشرق نیوز) روس ،چین نے سلامتی کونسل میں حماس کی مذمت کے مطالبے پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو کردی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی و قیدیوں کے تبادلے کیلئے امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا،امریکی مندوب نے قرارداد پیش کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے حماس حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا، 15 میں سے 11 اراکین نے حمایت ،روس، چین اور الجزائر نے مخالفت کردی۔
روسی مندوب نے امریکی قرارداد کو منافقت بازی ،بھونڈا ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہاامریکہ قرارداد کے ذریعے حماس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے رفح پراسرائیلی چڑھائی کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے،قرارداد کا اصل مقصد اسرائیل کو سزا سے بچانے کیلئے وقت حاصل کرنا ہے، روس و چین کے ویٹو کرنے پر امریکی مندوب نے کہا روس کا قرارداد کےخلاف ویٹو کرنا ہمیں ناکام بنانے کیلئے اوچھا اقدام ہے۔
سلامتی کونسل ،روس ،چین نے حماس کی مذمت پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو کردی



















