لاہور، پشاور:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)اپیل منظور،پی ٹی آئی رہنماﺅں صنم ، فیصل جاوید کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو کالعدم قرار دیدیا۔
ادھر پشاور الیکشن ٹربیونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی اور فیصل جاوید کو سینٹ الیکشن کےلئے اہل قرار دےدیا۔
علاوہ ازیںایپلٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کےخلاف اپیل کو مسترد ،یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
صنم ، فیصل جاوید کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت


















