مریم، نواز ،زرداری پر ایف آئی آرز ، ایسا نہ ہو گھر پولیس بھیج دیں،گنڈا پور کی دھمکی

ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی ہے مریم، نواز ،زرداری پر ڈی آئی خان میں ایف آئی آرز ہیں ، ایسا نہ ہو گھر پولیس بھیج دیں، وفاق اورپنجاب دھمکیوں سے اجتناب، حرکتوں سے باز آجائیں
ورنہ دیکھتے ہیں کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہامریم، نواز شریف اور آصف زرداری کےخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہیں، دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو آپ کے گھر پولیس بھیج دیں،لڑائی سے گریز کررہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، آئے تو پتہ چل جائے گا کس میں کتنا زور اور دم ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے انوکھی تجویز دیتے ہوئے کہاعوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑدیں،عوام شکایت کرنے کی بجائے رشوت مانگنے والے افسر کے سرپر اینٹ ماردیں پھر میرے پاس آئیں،رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، عوام خود جہنمی بنیں نہ مجھے بننے دیں،رشوت مانگنے والے کے سرپراینٹ مارکر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ،غیرت مند ی کاتقاضہ ہے رشوت خور کو موقع پر سزا دی جائے۔