حسن ، حسین نواز کی طرح انصاف کیلئے پرامید ہیں:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے حسن ، حسین نواز کی طرح انصاف کیلئے پرامید ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بات ہوئی ،شیر افضل مروت چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کیلئے امیدوار ہوں گے،کسی کو آرگنائز کر کے احتجاج کےلئے نہیں بھیجا، اوورسیز پاکستانی اگر احتجاج کرتے ہیں تو روک نہیں سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مخصوص نشستوں کے معاملے پر سب متفق ہیں، کسی سیاسی جماعت کو آرٹیکل 51 کے مطابق جیتی سیٹیوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں۔