DHA والوں نے پیسہ کمانا ہے تو کمائیں شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں،چیف جسٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیں ڈی ایچ اے والوں نے پیسہ کمانا ہے تو کمائیں شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں۔

نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کی زمین منتقلی کیس کی سماعت میں ڈی ایچ اے وکیل نے کہا ڈی ایچ اے شہدا کے ورثا اورجنگ میں زخمیوں کو پلاٹس دیتا ہے، جسٹس عرفان سعادت نے سوال کیا کیا ڈی ایچ اے صرف شہدا کےلئے کام کرتا ہے؟،ڈی ایچ اے وکیل نے جواب دیا منصوبے میں کمرشل پلاٹس بھی ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پیسہ کمانا ہے تو کمائیں شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں،گیم بہت بار دیکھا ،معاملے میں 3مرکزی کردار ہیں، پرویز مشرف، پرویز الٰہی اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی،یہ ہیں پاکستان کے اصل مالک؟ وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے زمین الاٹ کرنےوالا؟کیا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے؟ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایسا نہیں کیا جیسا وزیراعلیٰ کررہے ہیں یہ لوگ بہت طاقتور ہیں،سب خریدا ہوا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بحریہ ٹاو¿ن، ہاو¿سنگ سوسائٹی کے انضمام کا مقدمہ براہ راست چلانے کی ہدایت کردی،بعدازاں جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق بحریہ ٹاﺅن میں کوآپریٹو سوسائٹی کے انضمام کا معاہدہ نافہم دکھائی دیا ، بحریہ ٹاو¿ن کے وکیل نے کہا متاثرین کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں۔