ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ڈویژن بھر میں”ستھرا پنجاب“پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت تمام شہروں اور دیہات کی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت چک نمبر 134/9L، 91/9L، 88/9L، جناح ٹاو ن ہڑپہ اور 1/10Lچیچہ وطنی میں جاری صفائی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکرام خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد بھی ساتھ تھے، انہوں نے متعلقہ یونین کونسلز کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پروگرام پر عمل درآمد کےلئے ضروری ہے کہ دیہات کے تمام مکینوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے اور انہیں صفائی کی اہمیت سے متعلقہ آگہی فراہم کی جائے، دیہات کی مکمل صفائی ایک بڑا ٹاسک ہے جسے حاصل کرنے کےلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں۔
”ستھرا پنجاب“پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے:ڈاکٹر سیف



















