کندھ کوٹ، ڈاکووں نے سکول جانےوالے استادکو شہید کردیا

کندھ کوٹ:(مشرق نیوز)سندھ کے کچے میںڈاکو راج،سکول جانے والے پرائمری ٹیچر کو شہید کردیا۔

شہید ہونےوالے استادخطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کےلئے موٹر سائیکل پر بندوق لیکر سکول جاتے تھے ،چند روز پہلے بندوق لےکرسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ،وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پرائمری سکول ٹیچر کے قتل کا نوٹس لیکرڈی آئی جی لاڑکانہ سے 2دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔