بھارت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی مذمت کرتے ہیں،جموں وکشمیرپیپلزفریڈم لیگ کوغیرقانونی قراردیناقابل مذمت ہے،بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی ختم ،یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہا اورسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کرے۔