اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر،وزیر اعظم کو نیب کا گریجویٹ قراردےدیا۔
احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہانیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے ورنہ ملکی معاملات نہیں چلیں گے،صدر ،وزیراعظم دونوں نیب جیل میں لمبا عرصہ گزار چکے ، چاروں وزرئے اعلیٰ نے بھی نیب کی تفتیش بھگتی،کوئی افسر بھی کام کرنے کو تیار نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہان لیگ سے درخواست ہے ملک بچائیں ،ادارے کو ختم کریں، حقیقت کو سامنے رکھنا چاہیے، بدقسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں مہنگائی ہوتی کیوں ہے؟، نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں، نوازشریف سے ذاتی تعلق ہے جب حکم فرمائیں گے حاضر ہوں، نئی جماعت کیلئے کام کررہے ہیں، امید ہے جلد نئی جماعت آئے گی،دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔
شاہدخاقان عباسی نے صدر،وزیر اعظم کو نیب کا گریجویٹ قراردےدیا


















