اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)زیر التوا ٹیکس کیس میں بار بار یاد دہانی جواب جمع نہ کرانے پر پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ روکدی،ایف بی آر حکام نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روکے جانے کی تصدیق کردی۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے پیرا وائز کمنٹس و جواب جمع کرانے تک تنخواہ منجمد رہے گی ،پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے فیصلے کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھجوادی۔
پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روکدی



















