قاہرہ (مشرق نیوز) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ اسرائیل کو رفح میں فوجی زمینی حملے کے نتائج سے خبردار کرے کہ اسرائیل رفح میں داخل ہوا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سامح شکری کا کہنا تھا کہ امریکہ رفح میں اسرائیلی داخلے کی مخالفت کرتا ہے اسلئے اسرائیل کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ رفح میں اسرائیلی کارروائی کے نتائج کیا ہوں گے۔اقوام متحدہ کے ادارے اونرواکے سربراہ فلپ لازارینی کے ساتھ نیوز بریفنگ میں شکری نے کہا بیان بازی اور ریاست کی مخالفت کی حد تک رفح میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کرنا کافی نہیں ہے۔ اسرائیل کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ رفح پر حملے کے نتائج کیا ہوں گے۔
رفح پر حملے کے مضمرات سے امریکہ اسرائیل کو خبردار کرے : مصری وزیر خارجہ


















