پی ٹی آئی کاملک گیر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو رکمیٹی نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکور کمیٹی اجلاس میں 3 اہم فیصلے ہوئے، مرکز و صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے،اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا،پہلا جلسہ اسلام آباد میں ہوگا، تمام غلط فہمیوں کو دور کردیاگیا،پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچےں گے۔

قبل ازیںکور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی اورآئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔