اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے وفاقی سطح پر طلبہ کیلئے سکالر شپ منصوبہ لائینگے، تعلیم ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
قلعہ سیف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی،شہباز شریف نے اکرام کا وزیراعظم ہاوس میں استقبال کیا،طالبعلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کی بدولت اعلیٰ سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، میری خواہش تھی آپ دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔
وزیراعظم نے کہا سال 2022 کے سیلاب میں میرے قلعہ سیف کے دورے میں اکرام امدادی خیمے میں ملا ،خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، اکرام نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہاراوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی، دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی اکرام پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔
شہباز شریف نے اکرام کو قلم و نصابی سرگرمیوں میں مدد کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلٹ کا تحفہ دیا اور امید ظاہر کی تعلیم کے حصول میں اکرام کیلئے مفید ثابت ہوگا،اکرام نے وزیر اعظم کے اقدام کو زندگی بدلنے کا وسیلہ قرار دیا،شہبازشریف نے کہاخادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلبہ کو میرٹ پر سکالرشپ پر بیرون ملک بھیجنے کی سکیم شروع کی تھی اب اسی طرز پر وفاقی سطح پرسکالر شپ کا منصوبہ لائیں گے، تعلیم ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
دریں اثناوزیر اعظم شہباز شریف سے سعدرفیق نے ملاقات کی ،وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سعدرفیق نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















