پاکستانی شہدا ہمارے ایرانی شہدا ہیں، سفیررضا امیری مقدم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہاہے رمضان المبارک میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میںایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا جوانوں نے مادر وطن کی حفاطت کیلئے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے پاکستانی شہدا ہمارے ایرانی شہدا ہیں،حکومت پاکستان، عوام اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا،ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کےساتھ پاک فوج کے شہدا کی تصاویر بھی لگائیں۔