پاکستان اسرائیلی جارحیت رکوائے،اسماعیل ہنیہ کاشہباز شریف کو خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان اسرائیلی جارحیت رکوائے،سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔

حماس سربراہ نے خط میںوزیراعظم کو دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان فلسطینی قوم کےخلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کےلئے سیاسی، سفارتی و قانونی پلیٹ فارمز پر موثر اقدامات کرے۔

اسماعیل ہنیہ نے خط میں کہا غیرمشروط جنگ بندی کےلئے اسرائیل کی حمایت کرنےوالے ممالک پر دباو ڈالا جائے،فلسطینی کاز کے خاتمے کے تمام منصوبوں کا مقابلہ کریں گے چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے اور کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

حماس سراہ نے کہافلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فلسطین کو دنیا سے ملانے والے تمام راستے کھولے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی اشیا کی ترسیل ممکن ہوسکے،محاصرہ ختم ہونا چاہیے تاکہ تباہ شدہ غزہ کی پٹی میں آبادکاری کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کیا جاسکے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہااسرائیلی بھیانک جرائم آشکار کرنے اورمقدمہ چلانے میں مدد کی جائے،اسرائیل خطے میں مسائل کی جڑ ہے ،وجود اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے،مسائل کا خاتمہ فلسطین کی آزادی کے بعد ہی ممکن ہے۔