اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے 9مئی میں ملوث لوگ آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنا چاہتے ہےں،آئی ایم ایف دفترکے سامنے احتجاج کر نے والے مٹھی بھر عناصر ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے وہ پاکستان سے بڑا ہے، ملک دشمن جماعت قوم کو امریکی سازش کا کہتی تھی، اب آئی ایم ایف کو کہہ رہے امداد نہ دی جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاسازشیں بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہو رہی ہیں، نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری ،سٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ، نئی حکومت کے بعد دوست ممالک مثبت جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان شہیدوں، غازیوں ،سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے،ملک ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا،ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑےگا،وزیراعظم ملکی مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں،عوام نے ووٹ دےکر ایوان میں مسائل کے حل کےلئے بھیجا ،وزیراعظم کا ویژن ہے اپنے خون پسینے سے ملک کو سنواریں گے۔
9مئی میں ملوث لوگ آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنا چاہتےہیں،وزیر اطلاعات


















