پی ٹی آئی کا امریکہ میں آئی ایم ایف،ورلڈ بینک دفاتر کے باہر مظاہرہ
نیویارک:(بیورورپورٹ)”قرض کیلئے کڑی شرائط لگائی جائیں“،امریکہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف،ورلڈ بینک دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔۔
مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا الیکشن نتائج اور دھاندلی الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگاتے رہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی شہبازگل کو پارٹی قیادت کی جانب سے مظاہرے کا ٹاسک دیا گیا، مظاہرے کیلئے مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی مدد لی گئی۔


















