نارنگ منڈی میں مچھروں کی بہتات، ڈینگی بخار میں اضافے کا خدشہ

نارنگ منڈی:( وقاص علی)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں مچھروں کی بہتات شہری پریشان ڈینگی بخار میں اضافے کا خدشہ سرکاری سطح پر مچھر مار اسپرے کے لئے اقدامات نہ ہوسکے۔

شہرو گردونواح میں گندگی کے ڈھیروں اور موسم بدلتے ہی مچھر کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ڈینگی نمابڑے مچھروں کی آمد نے شہریوں کو پریشان کردیاہے شہری خوف کا شکار ہیں جبکہ محکمہ صحت نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے مچھر مار سپرے کےلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جس وجہ سے ملیریا بخار میں اضافے کا اندیشہ پایا جا رہا ہے شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔