عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ذوالفقار احمد بھون ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاءخوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پرائس کنٹرول میکانزم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور ہم نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اشیاءکی قیمتوں، طلب اور رسد کی کڑی نگرانی کریں اور ناجائز منافع خوری، گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت کی کہ اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے اور ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔