قوم کو سعودی عرب کےساتھ تعلقات پر فخر ہے،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی سفیر ملاقات کی اورعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ،نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواف بن سعیداحمد المالکی نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کےساتھ تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاسعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،پاکستانی قوم کو سعودی عرب کےساتھ تعلقات پر فخر ہے۔