مثبت پیشرفت،وفاق،کے پی میں دویارں ختم،شہباز،گنڈا پور ملاقات،مسکراہٹوں کاتبادلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاق، کے پی میں دوریاں ختم،شہباز،گنڈا پور میں ملاقات،مسکراہٹوں کاتبادلہ،وزیراعظم نے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

دونوں رہنماﺅں میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی،وزیراعظم نے صوبے کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،ملاقات کے موقع پر دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، شہباز شریف نے خوشگوار موڈ میں علی امین گنڈا پورا کا استقبال کیا، ملاقات میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سرکاری افسر بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہاب علی شاہ کی چیف سیکرٹری تعیناتی،دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو فنڈز دینے اور1500 ارب کے واجبات کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا،وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ملاقات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہاتمام امور پر بات چیت بہترین رہی، وزیراعظم نے مالی مشکلات سے آگاہ کیا ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریں گے جو وفاقی حکومت کےلئے نا ممکن ہو، وزیراعظم نے یقین دلایا صوبے کے واجبات ادا کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی اٹھایا، میں نے کہاسینٹ الیکشن پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، وزیراعظم نے یقین دلایا میری جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی،شہبازشریف سے کہابانی پی ٹی آئی سے سیاسی انگیجمنٹ ضروری ہے، سیاسی انگیجمنٹ ہوگی تو سیاسی مسائل حل ہوں گے،وزیراعظم نے کہا صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا جو ٹیم لانا چاہیں لائیںکوئی اعتراض نہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاپی ٹی آئی کے خط کا مطلب یہ نہیں تھا آئی ایم ایف پاکستان کو رقم ادا نہ کرے،پاکستان ہمارا ہے،وزیراعظم جب پشاور آئے تو شہرمیں نہیں تھا،ملاقات میںانتخابی دھاندلی کامعاملہ بھی اٹھایا، وزیراعظم نے کہا دھاندلی کی شکایات کےلئے ٹربیونل موجود ہیں،معاشی صورتحال کا اندازہ ہے، حالات دیکھ کر ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کےلئے مطالبات کریں گے،نیشنل سکیورٹی پرجلد میٹنگ بلائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کےلئے ہرممکن کردار ادا کرے گی،سیاست اپنی اپنی مگر ریاست سانجھی ہے، وزیراعظم نے انہی جذبات کا اظہار کیا جو علی امین گنڈاپورنے کیا،وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایااور متعلقہ حکام کوصوبے بھر میں سحر افطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی،آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ واجبات کا معاملہ حل کرے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا وزیراعلیٰ نے ان قیدیوں کا بھی ذکر کیا جن کےخلاف شواہد نہیں، وزیراعظم نے کہا کسی کےخلاف ناانصافی نہیں ہوگی،امید رکھتا ہوں جس سفر کا آغاز کیا سب اکائیوں سے ملکر آگے بڑھیں گے۔

امیر مقام نے کہا صوبے کے عوام کےلئے خوشی کا دن ہے، خیبرپختونخوا کے مسائل حل کریں گے،یہی راستہ ہے سب ملکرچلیں جس سے مسائل حل ہوں گے،علی امین گنڈا پور نے میڈیا ٹاک کے بعد احسن اقبال کو گلے لگایا اور امیر مقام سے ہاتھ ملایا۔