ترکیہ کے صدر کازرداری کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

انقرہ،کراچی :(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ترکیہ کے صدر کاآصف زرداری کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،ٹیلی فونک رابطے میں دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا،ترکیہ کے عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی، صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔