لاہور:( خبر نگار) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے وکلا برادری دل کے قریب ہے ،ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاﺅں گا۔
وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، پاکستان ، پنجاب بار کونسل و دیگر بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
وکلا رہنماوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا محسن سپیڈ نے ہر سطح پر خود کو منوایا،مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا،محسن نقوی نے کہا ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
وکلا برادری دل کے قریب ،ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاﺅں گا،محسن نقوی



















