رمضان کے آخر میں امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کرینگے،سراج الحق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کااسلام آباد میںغزہ مارچ ،سراج الحق نے رمضان کے آخر میں امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب مظلوم فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، ایوان صدرمیں آصف زرداری نے حلف اٹھایا ، چاروں اطراف ایسے چہرے تھے جو کئی سالوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں،افسوس وزیراعظم شہبازشریف کی پوری تقریر میں غزہ کا ذکر نہیں تھا،دوبارہ امریکی سفارتخانے کی طرف آنا ہے۔

سراج الحق نے کہارمضان کے مہینے میں حکومت نے ذمہ داری پوری نہ کی تو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہوں گے،پاکستان پر مسلط2خاندانوں کی وجہ سے ملکی خزانہ، تہذیب محفوظ نہیں ،یقین دلاتا ہوں 2خاندانوں کی آخری باری اور آخری وار ہے،پیپلزپارٹی، ن لیگ نے 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا اگرمارچ کے مہینے 300 یونٹ پر بجلی کا بل آیا تو پھر تمہارا گریبان ہوگا،اب جھوٹ کی سیاست نہیں چلے گی، حقیقی حزب اختلاف کا کردارادا کریں گے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا رمضان آرہا ہے مگر فلسطینی بمباری کے نیچے ہیں،پاکستان عالمی عدالت انصاف میں فریق بنے، امریکہ نے بار بار غزہ میں جنگ بندی کو ویٹو کیا، امریکی ایئرفورس کے افسر نے اسرائیلی مظالم کےخلاف اپنے آپکو آگ لگاکر امریکی حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا ،اوآئی سی کے ڈرامے کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستانی عوام فلسطینیوں کےساتھ ہیں، پاکستان ،ملائیشیا ،ترکیہ کی نیوی غزہ کا بحری محاصرہ توڑے،مشتاق خان نے کہا ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں اسرائیل کےخلاف جلسہ کیوں نہیں کرتے؟پاکستانی میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیا جائے۔