کورکمانڈر کانفرنس اعلامیہ کی تائید کرتا ہو ں، 9 مئی میں ملوث ملزموں کو کڑی سزا دی جائے:عمران خان

راولپنڈی،اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے،اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، امریکہ میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا،عمران خان نے سوال اٹھایا سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی کو سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کوئی دلچسپی نہیں، میں کہتا ہوں 9 مئی والوں کو سزا دیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج کےخلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی، جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کو کیسے دی جا سکتی ہیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دیے جانا غیر آئینی عمل ہے، مشرقی پاکستان میں بھی عوام کو مینڈیٹ سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا، ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے، دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا جبکہ شریفوں کی سیاست ایس آئی ایف سی پر منحصر ہے،عمران خان نے کہا شریف خاندان کا سب سے بڑا یوٹرن پہلے ووٹ کو عزت دو اور اب بوٹ کو عزت دو ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا انتخابات میں دھاندلی کا الزام نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر آتا ہے، انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو صرف چار حلقوں کا آڈٹ کرا لیں، پشاور سے نورعالم، لاہور سے نواز شریف اور عون چودھر ی جبکہ اسلام آباد کا کوئی حلقہ کھلوا کر آڈٹ کرا لیں، ان انتخابات سے صرف3 جماعتوں کو فائدہ ہوا ہے،عمران خان نے کہا کیا پرامن احتجاج ٹکراو¿ ہے اگر یہ ٹکراو¿ ہے تو جمہوریت کو ختم کر دیں، مولانا اور خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کا کہا تھا، باجوہ نے ہمیں بھی یہ کہا تھا کہ اچھے بچے بن جاو¿ اور چپ کر کے بیٹھ جاو¿، غلام بن کر نہیں بیٹھ سکتا، ووٹ کسی کو پڑے جتوا کسی کو دیا گیا، ن لیگ کی 25 سے زیادہ نشستیں نہیں تھیں مگر ان کی حکومت بنوا دی گئی، ہمیں غلامی قبول کرنے کا کہا جا رہا ہے غلامی قبول کرنے والی قوم ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فوج کے خلاف نہیں، انتخابات پر تنقید فوج پر تنقید کیسے ہو سکتی ہے، 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا، لوگ نہیں مانے کہ ہم نے کوئی غداری کی ہے، جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا، رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کےلئے کہا تھا کہ مستحکم حکومت آنی چاہیے، آئی ایم ایف سے ملاقات میں کہا تھا سیاسی استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور یہ شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے، القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور دوسرے گواہ پر جرح جاری ہے کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے، خیبر پختونخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے خواتین کی نشستوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اب خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے،پی ٹی آئی پہلے بھی کہہ چکی ہے ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آو¿ٹ رہا ہے، سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آو¿ٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آو¿ٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔