غلام فرید انجمن تاجران غلہ منڈی چونیاں کے نائب صدر منتخب

چونیاں:(تحصیل رپورٹر) انجمن تاجران غلہ منڈی چونیاں کے الیکشن 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران غلہ منڈی کے الیکشن 2024کے حوالے سے نائب صدر کے چناﺅ کیلئے 2 امید واروں سیٹھ غلام فرید(ابوبکرکمیشن شاپ)اور محسن رزاق (عبدالرزاق کمیشن شاپ )کیلئے صبح 9 بجے پولنگ شروع کی گئی تقریباً 3گھنٹوں میں تمام رجسٹرڈ ووٹران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 47 ڈالے گئے ،جیتنے والے امیدوار تاجر غلام فرید نے 34ووٹ حاصل کیے اورمدمقابل امیدوار محسن رزاق نے 13ووٹ حاصل کئے ،اس طرح غلام فرید کامیاب قرار پائے، یاد رہے حاجی صوفی حنیف صدر اور با نوید طفیل جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔