فیصل سلطان کا دورہ حافظ آباد ،بس اڈوں کا معائنہ

حافظ آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے حافظ آباد کا دور ہ کیا جہاں انہوں نے جنرل بس سٹینڈ سمیت مختلف بس و ویگن اڈوں، گاڑیوں کی جدیدٹیکنالوجی سے فٹنس چیکنگ سنٹر (ویکس)اور مسافر و مال بردار چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد اشفا ق رسول بھی ساتھ تھے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان نے مختلف بس و ویگن اڈوں کے دورہ کے موقع پر وہاں حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے اڈوں کے واش روم اور مسافروں کے لیے دستیاب دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے کرایوں کی وصولی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

بعد ازاں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی جدیدٹیکنالوجی سے فٹنس چیکنگ سنٹر (ویکس)کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے فٹنس چیکنگ کے معیار اور دیگر سہولیات کا بھی جائز ہ لیا۔