فتح شیر روڈ کو رواں ماہ میں ہی مکمل کیاجائے: شفیق احمد

ساہیوال :(بےورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم ضروری ہے کہ شہری بھی ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔

کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شفیق احمد ڈوگرنے کارپوریشن کے چیف آفیسر اشفاق احمد کو ہدایت کی کہ ماہی شاہ اور فرید ٹاﺅن قبرستانوں میں صفائی کرائیں اور دونوں بڑے قبرستانوں کے اردگرد جگہ کو بھی صاف کریں، انہوں نے پسپ کے سٹی منیجر اسجد علی کو ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال ٹاﺅن کے دونوں کناروں پر ٹف ٹائل لگانے کا کام تیز کرنے اور فتح شیر روڈ کو ہر حال میں اسی ماہ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔