لاہور: (خبر نگار) رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کے تحت عوام کا حق دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا ،وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم و مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس کوبریفنگ دی گئی رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنادیا،لائیوڈیش بورڈ ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے،ہیلپ لائن کے ذریعے عوام شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔
مریم نوازنے رمضان پیکیج کی اشیا کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامعیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی،رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کےلئے نادار و بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کیاجارہا ہے،پیکیج کی تقسیم کا باضابطہ آغاز 2ر مضان سے ہوگا، 10رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے، تاریخ میں پہلی باررمضان پیکیج گھر وں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا،مریم نوازنے عوام کےلئے ڈاﺅن پے منٹ ادائیگی اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا ، اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کےلئے 3ہزارسے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے 6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاپنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے، غریب کیلئے چھت مہیا کرنا امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے،بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
مزید برآںوزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کےلئے تجاویز و سفارشات کا جائزہ لیا گیا،مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کےلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی منظوری دےدی،لاہور میں پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل کا ہیلمٹ وگاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ای چالان ہو گا،دوسرے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی 24خلاف ورزیوں پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے چالان شروع ہو گا،اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں بہتری کےلئے31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے،ریڑھیاں کھڑی کرنے کےلئے لائن لگا دی جائے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















