قوم ،فوج ایس سی او میں شراکت داری کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے قوم ،فوج ایس سی او میں شراکت داری کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہے، پاکستان تنظیم کےساتھ تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار میں شرکت کی اوراظہار خیال بھی کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صحت کے شعبے میں نئے ابھرتے چیلنجز، وبائی امراض اور انسانی مسائل پر بات ،ایس سی او ممالک میں ملٹری میڈیسن شعبے میں تعاون و تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اور مسلح افواج ایس سی او میں شراکت داری کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہیں، پاکستان تنظیم کےساتھ تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔