فیصل آباد: گرین ایریاز پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

فیصل آباد: (صداقت علی)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ضمیر حسین کی ہدایات پرشہر کی خوبصورتی کو متاثر کرنے اور غیر قانونی طور پر گرین ایریاز پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے حوالے سے بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

انسداد تجاوزات کےلئے بنائی گی ٹیم کے انچارج وسیم عباس کی نگرانی میں پی ایچ اے کے عملہ نے گلستان کالونی میں واقع اکبر چوک میں قائم فوڈ سٹالز اور دیگر تجاوزات کو ختم کرانے کے لیے آپریشن کیا اور تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا بھی بھرپور ازالہ کیا جائے گا اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پارکس اور گرین بیلٹس کو اصل حالت میں بحال اور صفائی ستھرائی کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا،ادارہ تمام تر توانائیاں شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے بروئے کار لارہا ہے۔