امریکہ کی طرف سے غزہ میں پہلی بار فضا سے امدادی سامان پھینکاگیا

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے بھی ہوائی جہاز کے ذریعے غزہ میں امدادی سامان پھینک کر خود کو ان ملکوں میں شامل کر لیا ہے جنہوں نے غزہ میں زمینی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں کے سبب ہوائی جہاز سے امداد تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں یہ امدادی سامان سی 130 طیاروں کے ذریعے پھینکی ۔ ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے غزہ کے لوگوں کیلئے 38000 کھانے پھینکے گئے۔ وائٹ ہاﺅس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سرگرمی جاری رہے گی ، اسرائیل نے بھی اس کوشش کی حمایت کی ہے۔