اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اور کامیابی، عمر ایوب کو شکست، شہبازشریف 201 ووٹ لیکر پاکستان کے 24 ویں اور مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب، سنی اتحاد کے اراکین کا سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرکے شدید احتجاج، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔
وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی نے جام کمال سے حلف لیا۔ بعدازاں وزیراعظم کے انتخاب کا طریقہ کار پڑھ کر سنایا، اس دوران قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں و سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی اور شور شرابہ کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد ایوان کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کو ووٹ دینے والے لابی اے اور عمرایوب کو ووٹ دینے والے لابی بی میں جائیں، 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند کرکے ایوان کے داخلی دروازوں کو مقفل کردیا گیا، بعدازاں ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما اختر مینگل نے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا اور اپنی نشست پر ہی براجمان رہے۔
بعدازاں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر سیکرٹری قومی اسمبلی نے ووٹوں کا ریکارڈ سپیکر ایاز صادق کو پیش کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے نتائج کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا شہباز شریف 201 ووٹ لےکر وزیراعظم منتخب ہوگئے، سنی اتحادکونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ پڑے، نتائج کا اعلان ہوتے ہی ایوان ”شیر شیر“ کے نعروں سے گونج اٹھا، (ن) لیگی اراکین نے ”گھڑی چور“ کے نعرے لگائے ،سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ”ووٹ چور “کے جوابی نعرے بلند کئے گئے، سنی اتحاد کے اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅکرکے شدید احتجاج کیا، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا، اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔
دریں اثنا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائد ایوان کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا، قائد ایوان کا انتخاب مکمل ہونے پر خط صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















