تحریک انصاف چنیوٹ کے زیراہتمام سینکڑوں کارکنوں کا احتجاج

چنیوٹ:(رانا وقاص) تحریک انصاف چنیوٹ کے زیراہتمام سینکڑوں کارکنان کا احتجاج اور شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چنیوٹ کے زیراہتمام دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف کارکنان کی طرف سے سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں ضلعی صدر پی ٹی آئی چنیوٹ صوبائی امیدوار حلقہ پی پی95 میاں شوکت علی تھہیم، ٹکٹ ہولڈر مہر محمد خالد آرائیں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت کی مظاہرین کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

شرکا نے کہاپرامن احتجاج پورے پاکستان میں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ چوروں لٹیروں نے ملک کی دولت کے ساتھ ساتھ عوام کا حق رائے دہی بھی لوٹ لیا ہے۔اعلی عدلیہ کو چاہیے کہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں اور عوام کو انصاف دیں۔ چئیرمین کی رہائی اور ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملنے تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔