گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد) پرنسپل ایگریکلچر آفیسر‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ‘ غیر معیاری کھادوں کی تیاری‘ فروخت پر کھاد ڈیلر اور کمپنی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
پرنسپل ایگریکلچر آفیسر‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ایمن آباد روڈ پر کھاد ڈیلر رجمل چاند کی دکان حسین اینڈ کو پرچھاپہ مار کر عائشہ فرٹیلائزر کمپنی کی بنی کھادیں برآمد کرلیں اور ان کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے جس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کھادیں غیر معیاری ثابت ہوئیں۔
محکمہ زراعت توسیع کے افسران نے کھاد ڈیلر رجمل چاند‘عائشہ فرٹیلائزر کمپنی کے کوآرڈینیٹر افضل مغل اور کمپنی مالک شوکت وٹو کیخلاف جعلی کھادوں کی تیاری اور فروخت کرکے کاشتکاروں کو مالی نقصان پہنچانے پر تھانہ ایمن آباد میں مقدمہ درج کرا دیا۔
گوجرانوالہ،:زراعت افسروں کا چھاپہ، جعلی کھاد کی بھاری مقدار برآمد


















