کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کامران ٹیسوری کی جگہ خوش بخت شجاعت گورنر سندھ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئیں۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ،سندھ کا نیا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہی ہوگااورگورنر خوش بخت شجاعت کو بنایا جائےگا۔
دوسری جانب ن لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو 2 وزارتیں اور گورنر شپ سندھ ملنے کا امکان ہے،متحدہ قومی موومنٹ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور حج کی وزارت لینے سے انکار کردیا۔
نئے گورنر سندھ کیلئے خوش بخت شجاعت مضبوط امیدوار


















