اسلام آباد(بیورورپورٹ) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے فضل الرحمن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور حکومت میں شمولیت کی دعوت دی، نواز شریف کےساتھ احسن اقبال، رانا ثنائ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے،نواز شریف کا فضل الرحمن، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور رہنما قومی اسمبلی عبدالغفورحیدری ، نور عالم خان نے بھی استقبال کیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے فضل الرحمن سے ملاقات میں ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کے مطابق نوازشریف نے فضل الرحمن کو حکومت میں شمولیت پر آمادہ کرنے کےساتھ سربراہ جے یو آئی سے ن لیگ کے نامزد وزیراعظم اور صدر مملکت کا ووٹ بھی مانگا،قائد ن لیگ اور مولانا کے مابین ملاقات ختم ہوتے ہی نواز شریفجے یو آئی(ف) کے سربراہ کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں فضل الرحمن نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے،رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا نواز شریف اور مولانا کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے، اللہ پاک بہتری کرے گا، سب ٹھیک ہوگا، رانا ثنا نے کہا جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، ایک دور وز میں دوبارہ رابطہ ہوگا،عطاءتارڑ نے کہارات تک مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات چلتے رہے،امید ہے معاملات حل ہوجائیں گے۔
نواز کی مولانا سے ملاقات،حکومت میں شمولیت کی دعوت ، وزیراعظم ، صدر کیلئے ووٹ مانگ لئے

















