اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئی قومی اسمبلی آباد،نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا،سنی اتحاد کونسل کاشدید ہنگامہ،ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی، ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرتارہا۔
16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سواگھنٹے سے زائد کی تاخیر سے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا،نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا،حلف کے بعد تمام ممبران نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔
حلف لینے والوں میں آصف زرداری،نواز شریف، بلاول بھٹو،شہباز شریف، فضل الرحمن، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق،عمر ایوب،محمود اچکزئی،اختر مینگل ودیگر شامل ہیں،اراکین کے حلف اٹھانے سے قبل اور حلف اٹھانے کے بعد ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،شیر شیر،گھڑی چور،قیدی نمبر802کی بھی گونج سنائی دی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخط کرنے کیلئے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مسلسل نظم و ضبط قائم رکھنے کی تلقین کرتے رہے،سنی اتحاد کونسل کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرتا رہا،گیلری میں نعرے لگانے والے نوجوان کو سکیورٹی اہلکاروں نے ایوان سے باہر نکال دیا،آصف زرداری نے حلف پر دستخط کئے تو ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا،سپیکر نے اجلاس آج تک ملتوی کردیا۔
بعدازاںقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہااجلاس میں 302 اراکین نے حلف اٹھایا،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے کیلئے انتخاب جمعہ کوہوگا،ایاز صادق،عامر ڈوگر،غلام مصطفی شاہ اور جنید اکبر مدمقابل ہیں،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
،دریں اثنا وزیراعظم کاچناﺅ3مارچ کو ہوگا،شیڈول کے مطابق وزیراعظم کےلئے کاغذات نامزدگی کل دن 2بجے تک وصول کیے جائیں گے،جانچ پڑتال 3بجے تک ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دےدیا گیا،شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے روز کسی قسم کا اور کوئی ایجنڈا زیر غور نہیں آئے گا۔
دوسری جانب ن لیگ، پیپلزپارٹی و دیگرسیاسی جماعتوں کاوفد پارلیمنٹ لاجزمیں کنونیئر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر گیا اوروزیراعظم،سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے حمایت مانگ لی،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کےلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ،ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم پر مطالبے کو تسلیم کیا ، پیپلزپارٹی و دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا جمہوریت تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہئیں ،آئین کے مطابق عوام کے حقوق کےلئے جگہ و گنجائش ہونی چاہیے، ووٹ دینے کاوعدہ کرلیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















