اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے ایوان نامکمل ہے، پی ٹی آئی کی خواتین کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی،عمران خان ودیگر قیدیوں کو رہا کرائیں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے عہدے کےلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا حلف میں لکھا ہے قانون کی پاسداری کریں گے،چوتھی مرتبہ پارلیمنٹ کا رکن بنا ہوں،خاتون ممبر عالیہ حمزہ جیل میں ہیں ،نام مخصوص نشستوں کی لسٹ میں ہے ،ایوان میںنہیں لانے دیا گیا،عوام کا نمائندہ تب بن سکتے ہیں جب عوام کا مینڈیٹ ہو ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن اس وقت تک ہوتا ہے جب اسمبلی پوری ہو،ہاوس نامکمل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاسپیکر صاحب آپ کے دائیں جانب اجنبی ایوان میں بیٹھے ہیں، آرٹیکل 51 تھری کے مطابق قومی اسمبلی 336 نشستیں پر مشتمل ہے، خواتین 60 اور غیر مسلموں کےلئے 10 نشستیں مختص ہیں،جب تک پی ٹی آئی کے ریزرو امیدوار نہیں آتے کارروائی موخر ہونی چاہیے، عوامی مینڈیٹ کے مطابق اراکین کی تعداد 186ہے، آئین پر عملدرآمد کیے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہابانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں،عمران خان ودیگر قیدیوں کو رہا کرائیں گے،کسی چیز میں کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے،ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی،اصل مقصد تو ہے پارلیمان مضبوط ہو،زرتاج گل نے کہابانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کا وعدہ کر کے آئے ہیں،عوام کی خدمت کریں گے ،شیر افضل مروت نے کہا بھرپور احتجاج کریں گے، مینڈیٹ چور اورفارم 47سے بننے والی حکومت ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















