عام انتخابات تاریخ اختیار کیس: ایڈووکیٹ ،اٹارنی جنرل عدالت طلب

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات تاریخ اختیار کیس میں ایڈووکیٹ ،اٹارنی جنرل کو عدالت طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

وکیل نے موقف اختیار کیا آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت یا صوبائی گورنر کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے سیکشن 57میں ترمیم کر کے تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےدیا گیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57میں ترمیم آئین سے متصادم ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57کو کالعدم قرار دے،لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کےلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی۔