لاہور:(کورٹ رپورٹر)عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی وقتل کے مجرم ندیم نصیر کو 3 بار سزائے موت کا حکم دےدیا،مجرم کےخلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل کے مطابق مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی ، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا تھا،ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔
کمسن بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار سزائے موت


















