اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے فارم 45 اور47 کا حل نکالنے کامطالبہ کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی خان نے کہا ملک باہر کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا، پی ٹی آئی کی پارلیمنٹری پارٹی کی بیٹھک میں کچھ نئے و پرانے ممبران نے شرکت کی، قوم بیانیے کےساتھ کھڑی ہے،بانی پی ٹی آئی عوام کیلئے حقیقی معنوں کی بات کرنے پر سزا کاٹ رہے ہیں۔
علی خان نے کہابانی پی ٹی آئی صرف پاکستانی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، پہلی منشا ہے بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے،التجا ہے سپریم کورٹ فارم 45 اور47 کا کوئی حل نکالے۔
سپریم کورٹ فارم 45 اور47 کا حل نکالے:علی خان


















