اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں۔
انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف میں درستگی کرائی جا سکے گی، اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فارم 21، 22، 23 جمع کرائے جا سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے شیڈول کے بعد متعلقہ حلقوں کی ووٹر لسٹیں دوبارہ منجمد کر دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں

















