مچل جانسن کا سٹیو سمتھ پر پیسے کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا الزام

میلبورن (مشرق نیوز) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے سٹیو سمتھ پر پیسے کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مچل جانسن نے کہا کہ سٹیو سمتھ پیسے کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، مجھے حیرانگی ہوگی کہ اگر سٹیو سمتھ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ ٹیسٹ کیریئر کے اختتام پر چند لیگز میں حصہ لیں گے۔مچل جانسن نے کہا ہے کہ سٹیو سمتھ ورلڈ کپ کھیل کر اپنے لیگز کھیلنے کے امکانات کو روشن کرنا چاہتے ہیں، وہ لیگز کھیل کر بڑے بڑے چیک اکٹھے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں سٹیو سمتھ کیلئے جگہ صرف اوپنر کی حیثیت سے ہے، آسٹریلوی ٹیم چاہتی تھی کہ سٹیو سمتھ ورلڈ کپ سے قبل مسلسل رنز کریں۔انہوںنے کہاکہ اسٹیو اسمتھ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تسلسل کے ساتھ رنز نہ کر سکے۔