کراچی (مشرق نیوز) پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔ سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے حلف اٹھایا، پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کو ویلکم کرتا ہوں، سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پینل آف اجلاس کو نامزد کیا۔ آغا سراج درانی نے شرجیل میمن، سعید غنی، ندا کھوڑو اور علی خورشیدی کو پینل آف اجلاس نامزد کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کا چناو¿ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی گئی اور سپیکر آغا سراج درانی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سید اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سپیکر کے پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دیدئیے گئے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی نامزد کردہ سپیکر کی امیدوار صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی سپیکر کیلئے راشد خان کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس، پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر منتخب



















