بہاولپور:(قاسم بھٹی) بہاولپوروگردونواح میں دکانداروں نے اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کررکھا ہے اور عوام سے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کردئیے ۔
ٹرسٹ کالونی‘ محمدیہ کالونی‘میڈیکل کالونی‘ ماڈل ٹاون اے بی سی‘سیٹ لائٹ ٹاون و ملحقہ علاقوں میں سبزی اورفروٹ سمیت دیگراشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ایک طرف پرچون فروش عوام کو دونوں ہاتھ سے لوٹ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب دودھ فروش اور دیگردکانداروں نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کردے ہیں، اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے من مانے نرخ وصول کررہے ہیں علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اشیاءکی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کانوٹس لے۔
بہاولپورمیں گرانفروش بے لگام،من مانے نرخوں پر اشیا کی فروخت

















