پنجاب،پہلے مرحلے میں 15رکنی کابینہ بنانے کافیصلہ

لاہور: ( خبر نگار) پنجاب میں مرحلہ وار کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیاگیا،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 15ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں مزید 7ممبران وزرا کا حلف اٹھائیں گے، کابینہ میں تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہو گا، کچھ آزاد اراکین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔