اسلام آباد:(بیورورپورٹ)28ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی،پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاتر ہفتے کو بھی کھلے رہے۔
انتظامیہ نے عازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،وزارت مذہبی امورکے مطابق بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں،بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26فروری ہے۔
28ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع

















